اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے میڈیا ڈپلومیسی سنٹر کے مطابق مرضیہ افخم نے آج ایران میں مذہبی آزادی کے بارے میں امریکہ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی رپورٹوں کا بنیادی ھدف مختلف ملکوں پر دباؤڈالنا ہوتا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ امریکہ میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا، مسلمانوں کے خلاف سسٹیمیٹک امتیازی رویہ اور دینی آزادیوں پر پابندی سے امریکہ دنیا میں انسانی حقوق پامال کرنے والا سب سےبڑا ملک بن گيا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ بھرپور طرح سے غزہ پر صیہونی جارحیت اور مجرمانہ کاروائيوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے بلکہ مقبوضہ فلسطین میں ادیان ابراہیمی کے پیروں پر صیہونی حکومت کی مجرمانہ پابندیوں کی حمایت کرنے سے امریکہ کا اعتبار ختم ہوچکا ہے اور وہ مذہبی آزادی اور حقوق کےتعلق سے دوسرے کے بارے میں کوئي بات کرنے کے لائق نہیں رہتا ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين میں تمام ادیان الھی اور ان کے آداب بجالانے کی آزادی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ان آزادیوں کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲